عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیلرضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری کا بیان
ممبئی: رضا اکیڈمی کے بانی و صدر الحاج محمد سعید نوری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت فلسطینی مسلمان اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے، عورتوں کو بیوہ اور خاندانوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔ ہماری مقدس سرزمین بیت المقدس خطرے میں ہے، اور فلسطینی عوام ظلم و ستم کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔
ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان مظلوموں کے غم میں شریک ہوں اور اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں۔ لہٰذا، رضا اکیڈمی پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتی ہے کہ اس سال عید الفطر انتہائی سادگی سے منائیں، فضول خرچی اور غیر ضروری تقریبات سے گریز کریں، اور فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے دعا کریں اور ہر ممکن عملی تعاون کریں۔
ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے ان مظالم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور فلسطینی عوام کو ان کا حق دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرمائے اور قبلۂ اول کی حفاظت فرمائے۔
Comments
Post a Comment