پہلگام حملے کے خلاف ممبئی میں زبردست احتجاجرضا اکیڈمی کے زیرِ اہتمام مینارہ مسجد کے باہر مظاہرہ، دہشت گردی مردہ باد کے نعرے، سخت کارروائی کا مطالبہ
پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف آج ممبئی کے دل، مینارہ مسجد کے باہر رضا اکیڈمی کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فضا مسلسل "دہشت گردی مردہ باد" اور "ملک دشمنوں کو مٹا دو" جیسے نعروں سے گونجتی رہی۔
اس موقع پر رضا اکیڈمی کے صدر الحاج محمد سعید نوری نے پُرجوش انداز میں حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا:
"اب دہشت گردوں کو مٹی میں ملانے کا وقت آ چکا ہے۔ حکومت کو مزید تاخیر کے بغیر سخت قدم اٹھانا ہوگا۔"
انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمن اب کھلے چیلنج پر اتر آئے ہیں، اس لیے انہیں منہ توڑ جواب دینا ناگزیر ہے۔
ممتاز عالم دین مولانا اعجاز احمد کشمیری نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:
"آتنک وادیوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ میڈیا کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کو کسی مخصوص مذہب سے جوڑ کر نفرت پھیلانے کا کام نہ کرے۔ ایسے رویے ملک کے اتحاد و سالمیت کے لیے خطرناک ہیں۔"
احتجاج پُرامن رہا، تاہم شرکاء نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کرے تاکہ آئندہ ایسی بزدلانہ حرکتیں نہ ہو سکیں۔
Comments
Post a Comment