بھیونڈی کی معزز شخصیات کی طرف سے مولانا سید معین میاں کا پُر زور استقبال جلوس محمدی کی تاریخ کو موخرکرناایک دانشمندانہ قدم تھا ( مولانا سید معین میاں )
معین میاں ہمیشہ قوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہیں (الحاج محمد سعید نوری ) (اسٹاف رپورٹر )سنی مسجد بلال دو ٹانکی میں معین المشائخ کا شاندار اور والہانہ استقبال کیاگیا۔ عالمی تحریک رضا اکیڈمی بھیونڈی برانچ اور وہاں کی معزز شخصیات ،دانشوران نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ معین المشائخ نے جلوس محمدی کی تاریخ کو موخر کرکے برادران وطن کے ساتھ جو یکجہتی کا پیغام دیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ آپ کی دانشمندانہ قدم نے ریاست میں امن و شانتی کا ماحول بنایا ۔فرقہ پرست اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ اس فیصلے کو اپنے اور غیر سبھی سراہنا کر رہے ہیں ۔ ہم اہل بھیونڈی گل پوشی کے ذریعے معین میاں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اسی طرح آئندہ بھی قوم وملت کی قیادت کرتے رہیں گے ۔پیر طریقت قائد اہل سنت حضرت علامہ مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی جیلانی، صاحب سجادہ، صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں نے یہ فیصلہ علمائے کرام، ائمہ عظام کی اتفاق رائے سے کیا تھا۔ تاریخ کو مؤخر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ممبئی اور ریاست میں امن کا ...