Monday, May 31, 2021

क़ुरान पाक की बेहुरमती करने वाले वसीम रिज़वी के खिलाफ अहतजाजी उलमा की बैठक

Quran e Paak ki behurmati karne wale Waseem Rizvi k khilaaf *Bilal Masjid, Mumbai* me Ulma e Ahle Sunnat ki aaj 31 May 2021 ko ek ehtejaji nashist hui jisme kayi mazammati qarardaad manzoor ki gayi
*Hazrat Sayed Moin Miya Sahab Qibla, Hazrat Al Haaj Mohammed Saeed Noori Sahab Qibla* aur Ulma e Ahle Sunnat ne Waseem Rizvi k khilaaf ahem faisle liye
 *قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف سنی بلال مسجد چھوٹا سونا پورممبئی میں آج مورخہ 31 میی بروز پیر کو  ممبئی عظمیٰ کے علماء اہلسنت کی احتجاجی نشست ہویی جس میں کیی مذمتی قرارداد منظور کی گیی حضرت مولانا سید معین میاں صاحب قبلہ،حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ اور علماء اہلسنت نے وسیم رضوی کےخلاف اہم فیصلے لیے*

Friday, May 21, 2021

فلسطینیوں کےلیے اتری اللہ کی مدد ہوءی روشن فتح ، اسرائیل کا غرورخاک میں =

فلسطینیوں کےلیے اتری اللہ کی مدد ہوءی روشن فتح ، اسرائیل کا غرورخاک میں  =

 حضرت سید معین میاں،حضرت سید حسین میاں نےفلسطینیوں کی مدد کرنے والے مسلم ممالک وسربران مملکت ومعاونین کو دی مبارکباد=

فلسطینیوں نے آج منائی عید کی خوشی پوری دنیا میں جشن کا ماحول ، رضا اکیڈمی نے فلسطینی شہیداکو کیا ایصالِ ثواب بچوں میں مٹھایاں تقسیم،23 میء کو یوم تشکر =
 الحاج محمد سعید نوری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌
ممبئی 21 میء رضا اکیڈمی نے فلسطین اسرائیل حالیہ جنگ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان اوراپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہونے پر ممبئی عظمیٰ کی مرکزی سنی مسجد بلال چھوٹا سونا پور ممبئی میں فاتحہ کا اہتمام کیا بچوں میں مٹھایاں تقسیم کی حضرت سید معین میاں صاحب  نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کیا 10شوال 23میء بروز اتوار کو یومِ تشکر ،یوم دعاء منایں سنی بلال مسجد میں حضرت سید معین میاں صاحب قبلہ نے دعاء فرماتے ہوئے غازہ ،فلسطین کے جانباز شہداء کے لیے دعائیں کیں فلسطینیوں کی حمایت اور تعاون کرنےوالے تمام مسلم ممالک سربراہان مملکت ،تنظیمیں ،ادارے تحریکیں ، اور تمام افراد جن لوگوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں کا مشکل ترین کھڑی میں ساتھ دیا مددگار ثابت ہوے تعاؤن کیا فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہے سب کا شکریہ ادا کیا حضرت سید معین میاں صاحب کے بڑے بھائی حضرت سید حسین میاں صاحب قبلہ نے بھی دعاء کی اس موقع پر حضرت سید معین میاں صاحب نے ملک کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں بھارت نے فلسطینی مسلمانوں  پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہندوستان کا 40 کروڑ  مسلمان اپنی حکومت کا شکرگزار ہے تمام ساری مشکلات کے باوجود بھارت نے فلسطین کا ساتھ دیا اقوام متحدہ میں دو ٹوک انداز میں فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کی اس موقع پر رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا گھمنڈ اللہ تعالیٰ نے چکنا چور کردیا پوری دنیا میں ناجائز غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو اللہ تعالیٰ نے ذلیل وخوار کردیا رضا اکیڈمی نے بھی تمام مسلم سربراہان مملکت اور مسلماناں عالم کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی دعاءوں اور کوشش سے فلسطین کو اللہ پاک نے روش فتح عطاء فرمایا  رب کی قدرت نے دہشت گرد اسرائیل کی جدید ترین ٹیکنالوجی والے ہتھیار اسے بچانے میں ناکام بنا دیا 23 تاریخ  اتوارکو رضا اکیڈمی ممبئی عظمیٰ میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے نوری صاحب نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن یوم تشکر،یوم دعاء منایں  آیت کریمہ ،درود شریف،قرآن خوانی،محفل میلاد،کا اہتمام کریں بیت المقدس کی بازیابی کے لیے  اور مظلوم فلسطینیوں کے جان مال عزت آبرو کی حفاظت کے لئے دعاء کریں