Monday, April 15, 2024

رضااکیڈمی نے لنگر رسول ﷺ کے موقع پر مفتی عطاء المصطفیٰ اعظمی کے وصال پر دکھ کا اظہار کیا* *مفتی عطاء المصطفیٰ اعظمی جماعت اہلسنت والجماعت کے ایک ممتاز عالم دین تھے۔الحاج محمد سعید نوری*

رضااکیڈمی نے لنگر رسول ﷺ کے موقع پر مفتی عطاء المصطفیٰ اعظمی کے وصال پر دکھ کا اظہار کیا* 
 *مفتی عطاء المصطفیٰ اعظمی جماعت اہلسنت والجماعت کے ایک ممتاز عالم دین تھے۔الحاج محمد سعید نوری* 
ممبئی۔پریس ریلز۔مینارہ مسجد ممبئی میں پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے رضااکیڈمی کی طرف سے لنگر رسول ﷺ تقسیم کیا گیا اس موقع پر 
نبیرۂ صدرُ الشریعہ و شہزادۂ مُحَدِّثِ کبیر حضرت مولانا مفتی محمد عطاء المصطفٰی اعظمی علیہ الرحمہ کے لئے ایصال ثواب کیا گیا واضح رہے کہ حضرت مفتی عطاء المصطفیٰ اعظمی کا دوران سفر طائف شریف کے قریب  وصال ہوگیا۔
اناللہ وانا الیہ رٰجعون۔
 رضااکیڈمی کے سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ مفتی عطاء المصطفیٰ صاحب بڑے خلیق و ملنسار قسم کے انسان تھے ان کے وصال سے جماعت اہلسنت کا بہت بڑا خسارہ ہوا ہے اللہ کریم حضرت کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان و جملہ مریدین و معتقدین کو صبرجمیل عطافرمائے۔آمین۔

فقط محمد عارف رضوی سیکریٹری رضااکیڈمی ممبئی