Tuesday, September 26, 2023

عید میلاد النبی ﷺ پر D. J. ، آتش بازی کے خلاف نوجوانوں میں بیداری۔

عید میلاد النبی ﷺ پر D. J. ، آتش بازی کے خلاف نوجوانوں میں بیداری۔ 
وفد نے کی ایڈیشنل کمشنر سے ملاقات۔
گذشتہ کئی سالوں سے برابر علمائے کرام و ائمۂ مساجد کوشش کر رہے ہیں کہ عید میلاد النبی ْﷺ کے موقع پر D. J.، آتش بازی ، عورتوں کی جلوس میں شمولیت کو لے کر نہ صرف فکر مند رہے بلکہ اس کو ایک تحریک کی شکل میں تبدیل کردیا اور خلاف شرع امور کے خلاف آواز بلند کی ان کی کوششوں سے کافی حد تک لوگوں نے D. J. ، پٹاخے بازی کو کم کرنا شروع کیا ہے ۔ اس سال حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا 1498؍واں سالہ جشن میلاد ہے ۔ 1500؍ سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں اسی سال شروع کردی گئی ہیں۔ 
رضا اکیڈمی کی جنرل سیکریٹری الحاج محمد سعید نوری صاحب کی قیادت میں نوجوانوں کے ایک وفد نے ساؤتھ زون ممبئی کےایڈیشنل کمشنر سے ملاقات کی اور ان کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ سنی یونیٹی وارثی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران کی موجودگی میں الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ یہ نوجوانوں نے اس سال D. J.   کے خلا ف چلنے والی تحریک کو بڑا فروغ دیا ہے محلہ محلہ جاکر لوگوں کو سمجھا رہے ہیں کہ ہمارے علمائے کرام جس بات کو منع کر رہے ہیں ہم کو چاہئے کہ ہم اپنے رہبروں اور رہنماؤں کی بات مانیں۔ D. J.، اور آتش بازی میں لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور یہ پیسے حرام میں جاتے ہیں ۔ لہٰذا آپ لوگ ان روپیوں کا جائز استعمال کریں ۔ غریب و ناتواں لوگوں کی مدد کریں۔ لنگر رسول کا اہتمام کریں۔ غریب ، یتیم بچوں کی مدد کریں ۔ بیوہ عورتوں کی مدد کریں۔ 
ان نوجوانوں کی ہمت افزائی ہونی چاہئے ۔ رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری نے یہ تجویز پیش کی جس علاقہ سے D. J. کی گاڑیاں نکلتی ہے اس جگہ پر اس کو روک لیا جائے ۔ وفد میں انیس نقشبندی ، فہیم رضوی ، محمد اسلام و محمد اسلم وغیرہ شامل تھے۔ 
(فقط)محمد عارف رضو ی 
سکریٹری رضا اکیڈمی

No comments:

Post a Comment