Friday, March 8, 2024

ایمازون کی شرانگیزی انڈر ویئر پر کلمۂ طیبہ لکھ کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو پہونچائی اذیترضااکیڈمی نے مہاراشٹر ودھان سبھا کے اسمبلی اسپیکر سے کی شکایت

ممبئی۔پریس ریلیز۔ایمازون کی شرانگیزی انڈر ویئر پر کلمۂ طیبہ لکھ کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو پہونچائی اذیت اسی سلسلے میں رضااکیڈمی کے سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کے ساتھ علماء کا ایک ڈلیگیشن پہونچا مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہول نارویکر کے پاس کی ایمازون کی شرانگیزی کی شکایت علمائے اہلسنت نے جناب راہول نارویکر صاحب کے سامنے اپنے غم وغصہ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمازون کمپنی پر سخت کارروائی کی جائے کارروائی نہ کرنے کی صورت میں علمائے اہلسنت نے سخت احتجاج کرنے کی بات بھی کی جس پر فورا ایکشن لیتے ہوئے جناب راہول نارویکر صاحب نے کہا کہ ایمازون کی ایسی گھناؤنی حرکت پر ہم بھی دکھی ہیں ہم بہت جلد اس پر سخت ایکشن لیں گے علمائے اہلسنت کا راہول نارویکر صاحب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کے شکر گزار ہیں کہ آپ لوگوں نے ہمیں اس سلسے میں آگاہ کیا یہ بہت ہی غلیظ حرکت ہے اس سے صرف مذہب اسلام کے ماننے والوں کو ہی نہیں بلکہ ہر امن پسند شہری کو تکلیف پہنچتی ہے علمائے اہلسنت کو تسلی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ بےفکر رہیں ایسی کمپنیوں پر ہم سخت نظر رکھیں گے جو اس طرح کی غلیظ حرکتیں کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سماج کا مسئلہ نہیں بلکہ ہندوستان کے امن وامان کا مسئلہ ہے ہم کسی کو بھی ملک کے امن وامان کو بگاڑنے کا موقع نہیں دیں گے

No comments:

Post a Comment