Sunday, March 29, 2020

اجمیر میں رکے زائرین کو اپنے وطن گھر بھیجنے کے لئے درگاہ کمیٹی نے پہل کی
مرکزی حکومت سے لے کر تما م ریاستی سرکاروں کو لکھا خط۳ ہزار سے زیادہ زائرین ابھی بھی اجمیر میں ہیں۔
اجمیر، ۲۹؍مارچ کروانا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں کئے گئے لاک ڈاؤن ، راجستھان میں نافذ دفعہ ۱۴۴  اور اجمیر شہر کے درگاہ علاقہ میں کرونا کا مریض ملنے کے بعد لگے کرفیو کی وجہ سے ابھی ۳ ہزار سے زیادہ زائرین یہاں پر پھنسے ہوئے ہیں۔  ایسے لوگوں کو اپنے گھروں تک پہنچانے کے لئے درگاہ کمیٹی کے چیرمین جناب امین پٹھان نے وزیراعظم،  مرکزی حکومت کے تمام وزیروں اور تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ چیف سیکریٹریوں اور ضلع انتظامیہ کو اس بابت خط لکھ گیا ہے۔  اس کے ساتھ امین پٹھان نے سجھاؤ دیتے ہوئے اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال وغیرہ کے زائرین کو ان کے وطن پہنچانے کے لئے اجمیر، جے پور، کالکتہ اور پٹنہ کے راستوں پر ریل چلانے کی گذارش کی ہے۔ وہیں مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور کرناٹک ریاستوں کے لئے اجمیر بھوپال، ناگپور، وجے واڑہ چنئی کے راستوں پر ریل چلانے کی گذارش کی ہے۔ اسی کے ساتھ جو دہلی پنجاب و گجرات کے زائرین ہیںان کے لئے بس کے ذریعہ بھیجنے کی گذارش کی گئی ہے۔
درگاہ کمیٹی کے ذریعہ درگاہ علاقہ میں لنگر بانٹ رہے خدام حضرات و رضاکاران کے ذریعہ سروے کر یہ ڈاٹا تیار کروایا گیا ہے۔ جس میں نام، موبائل نمبر،مقام، ضلع و ریاست کے نام ساتھ اجمیر میں کہاں مقیم ہیں اور ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔ ان اطلاعات کو جمع کیا گیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس میں کافی تعداد میں زائرین شامل ہیں تو وہیں ایسے لوگ بھی اس میں  شامل ہیں جو روزی روزگار کے لئے اجمیر میں عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ لیکن اب کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں کی طرف جانا چاہتے ہیں۔ ان حالات میں درگاہ کمیٹی نے مخیر حضرات کے مقامی لوگوں باہر کے ٹھہرے ہوئے لوگوں کو ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤس اور گھروں میں کھانا بھجوانا ایک چیلنج ہے۔ تمام اطلاعات کو جمع کرنے کے بعد بھی کافی تعداد میں ٹھہرے زائرین اپنی جانکاری دے رہے ہیں۔ ایسے میں یہ تعداد چار ہزار تک پہنچنے کی امیدہے۔ غور طلب ہے کہ زائرین سے جب اطلاعات جمع کی گئیں تب ان کے ذریعہ صرف ایک ہی گذارش کی گئی کہ آپ کسی طرح سے ہمارے گھر جانے کا انتظام کردیجئے۔ ہم ایک بار گھر چلے جائیں بھلے فاقہ کرلیں۔
تفصیل :  اترپردیش 569 بہار 271 مغربی بنگال744  مہاراشٹر255  آندھرا پردیش 601 کرناٹک356 گجرات75  جھارکھنڈ77 دہلی21 دیگر ریاستیں99

No comments:

Post a Comment