Thursday, March 12, 2020

HAJJ 2020 NEWS URDU

ہندوستان سے عازمین حج کی پرواز کاسلسلہ 22 جون سے 
ہوگا شروع  : حج کمیٹی آف انڈیا
مرکزی حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ 26 جولائی کو ہوگا اختتام پذیرہوگاحج کمیٹی آف
انڈیا سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی پرواز کاسلسلہ 22 جون سے شروع ہوگا ۔ واضح رہے کہ مرکزی حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی قرعہ اندازی کا سلسلہ ملکی سطح پر اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی سرزمینِ مقدس کیلئے روانگی کا سلسلہ 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ جبکہ 9 ذی الحجہ 31 جولائی 2020 کو فریضہ ء حج کی ادائیگی ہوگی۔مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین جنا شیخ نے نیوز18اردو کو بتایا کہ 22 جون سے شروع ہونے والی حج پرواز کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس سال وجے واڑہ کو بھی بطور امبارکیشن پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی حج کمیٹی سے ملک کے 22 امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج کو روانگی کی سہولیات فراہم کی جائیگی ۔ جنا شیخ نے مزید بتایا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مرکزی حج کمیٹی سے 1 لاکھ 40 ہزار ہندوستانی عازمین حج فریضہ ء حج ادا کرینگے جبکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو ملا کر ہندوستانی عازمین حج کی تعداد دولاکھ سے تجاوز کریگی۔ جنا شیخ نے بتایاکہ فریضہء حج 9 ذی الحجہ 31 جولائی 2020 کو میدان عرفات میں اداکیا جائیگا۔ مرکزی حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ 22 جون سے شروع ہوکر 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر مقصود احمد خان نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے عازمین کو فریضہ ء حج کی ادائیگی کیلئے مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری مرکزی حج کمیٹی انجام دیتی ہے۔ حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمین کی روانگی کا سلسلہ دو مراحل میں طئے پائیگا۔ پہلے مرحلے میں روانہ ہونے والے ہندوستانی عازمین حج مدینہ کیلئے جبکہ دوسرے مرحلے میں پرواز بھرنے والے عازمینِ حج جدہ سے مکہ جائینگے۔ مقصود احمد خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں شمالی ہندوستان کے عازمین حج سفر حج کیلئے پرواز بھرینگےمقصود احمد خان کے مطابق 31 جولائی 2020 کو میدانِ عرفات میں فریضہ حج کی ادائیگی عمل میں آئیگی ۔ ہندستانی عازمین ِ حج کو فریضہ حج کی تربیت کیلئے مرکزی حج کمیٹی کے توسط سے ملک بھر میں تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتاہے ۔ مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او نے بتایا کہ عازمین حج کی تربیت کیلئے حج ٹرینرس کی ٹریننگ کا ہر سال اہتمام کیا جاتاہے ۔ حج ٹرینرس کو تربیت فراہم کرنے کیلئے عرضیا ں طلب کی گئی ہیں۔ ٹریننرس کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جنوری متعین کی گئی ہے۔سال 2020 کیلئے مرکزی حج کمیٹی کو ملک بھر سے 2لاکھ 16 ہزار کے قریب حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے کم ہے ۔ حج کمیٹی کوموصول ہونے والی درخواست میں 50 ہزار سے زیادہ عریضوں کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment