Tuesday, January 10, 2023

نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ملزم کوفوری گرفتارکرنے پرپولس انتظامیہ کوعوام کی جانب سے سلامی پیش کی گئی

ممبئی(پریس ریلیز)گذشتہ دنوں مدنپورہ میں واقع عمررجب اسکول کی ایک ۵؍سالہ طالبہ کے ساتھ عصمت دری کرنے والے نوجوان کوصرف چھ گھنٹے کے اندراندرگرفتارکرنے والی ناگپاڑہ پولس انتظامیہ کوعوام نے سلامی پیش کی۔یہ انسانیت سوزواقعہ اس وقت پیش آیاتھاجب اسکول میں بچوں کی چھٹی ہورہی تھی،اسی وقت موقع کافائدہ اٹھاکردرندہ صفت نوجوان نے بچی کوبہلاپھسلاکراسکول کے پیچھےوالے حصے میں لے جاکربچی کے ساتھ درندگی کامظاہرہ کیا۔یہ گھناؤناواقعہ انجام دینے کے بعد ملزم فرارہوگیا،لیکن ناگپاڑہ پولس نے مستعدی دکھاتے ہوئے ۶؍ٹیمیں بناکرمختلف علاقوں میں ملزم کی تلاش شروع کردی اوربالآخرصرف ۶؍گھنٹے کے اندرناگپاڑہ پولس نے ملزم کونالاسوپاڑہ سے گرفتارکرلیا۔اگرپولس ذرابھی تاخیرکرتی توملزم ممبئی سے فرارہونے میں کامیاب ہوجاتا۔ناگپاڑہ پولس کی اس مستعدی سے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی اورپولس کے اس کارنامے کی ہرطرف خوستائش بھی ہورہی ہے۔پولس کی اس کامیابی پرآج مدنپورہ اوراطراف کے عوام نے ناگپاڑہ پولس کوسلامی پیش کی اوراسکول کی طالبات نے پھول برساکرپولس کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پرانجمن اسلام کے صدرڈاکٹرظہیرقاضی اورانجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سکریٹری محمودحکیمی بطورخاص موجودتھے۔اس کے ساتھ انجمن اسلام گرلزہائی اسکول بلاسس روڈ،جان محمدقاسم ہائی اسکول،اکبرپیربھائی کالج ،احمدسیلرہائی اسکول کے پرنسپل اوربڑی تعدادمیں طالبات نے بینڈباجے کے ساتھ پولس افسران کوسلامی دی اورپھول برساکراستقبال کیا۔اس موقع انجمن اسلام کے صدرڈاکٹرظہیرقاضی نے پولس انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ بہت سارے معاملات میں پولس سے ہمارااختلاف رہتاہے لیکن اچھے کاموں کی ستائش ہونی چاہئے،یقینی طورپرناگپاڑہ پولس نے اس معاملے میں بہت ہی مستعدی دکھائی اوربڑاکارنامہ انجام دیااس لئے ہم ان کی تعریف کرتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ آئندہ بھی اچھے کام کرتے رہیں گے۔انجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سکریٹری محمودحکیمی نے کہا کہ انجمن اسلام کے علاوہ بہت سارے اسکول ناگپاڑہ پولس کے حدودمیں آتے ہیں ،اس لئے پولس انتظامیہ کوچاہئے کہ وہ اسکول کیمپس اوراس کے اردگرداسکول کی چھٹی کے وقت پولس کاخاص بندوبست رکھے تاکہ اس طرح کے حادثات کوروکاجاسکے،اس موقع پرانجمن اسلام ہائی اسکول کی پرنسپل شمع تاراپوروالا،اردومیڈیم کی پرنسپل مسزطلعت،احمدسیلرہائی اسکول کے پرنسپل عارف شیخ،جان محمدقاسم ہائی اسکول کے پرنسپل فرحان شیخ،مقامی سماجی کارکن محمدتاج قریشی،انجمن باشندگان بہارکے نائب صدرفرقان رضوان شیخ،عمیدمحمودی،سرپرست کمیٹی کے چیئرمین محمداسلام شیخ،خازن وصی شیخ،رکن عاملہ محمدعارف شیخ،پرویزصدیقی،نصرشیخ،مظفرشیخ،حسرعالم شیخ،مظہرالاسلام،عبدالودودشیخ،لال محمدشیخ،جئے سنگھ،مدثرصدیقی،محمدجہانگیرخان اوریوسف صدیقی کے علاوہ  بڑی تعدادمیں مقامی افرادموجودتھے۔

No comments:

Post a Comment