Saturday, April 16, 2022

رمضان کا مبارک مہینہ ہمیں آپسی اتحاد محبت و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے

انجمن باشندگان بہار کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار میں ڈی جی پی ہوم گارڈ ، ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی ، اتل شاہ کے علاوہ کئی اہم سرکردہ شخصیات کی شرکت ، سبھی نے محمودالحسن حکیمی کے کاموں کو سراہا 
ممبئی : رمضان کا مبارک مہینہ ہمیں آپسی اتحاد محبت و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور کیا چھوٹا اور کیا بڑا ہر کوئی جیسے نماز کے وقت ایک صف میں کھڑے ہو کر اوپر والے کے سامنے سجدہ کرتے ہیں رمضان کا واحد ایسا پاک مہینہ ہے جو ہم سب کو ایک ساتھ بیٹھ کر افطاری کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور میں پورے دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس پاک مہینہ میں بہت برکت ہوتی ہے اور ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی راہگیر جا رہا ہے اور روزہ کھولنے کا وقت ہو  گیا ہے تو لوگ اسے بہت محبت سے بلا کر روزہ افطاری کرواتے ہیں اور رمضان کے مہینے میں مسلمان ہر ایک کو افطاری کے وقت اپنے ساتھ بیٹھا کر اسے محبت کے ساتھ افطاری کرواتا ہے یہ بہت اچھی روایت ہے ۔ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر کے ڈی جی پی ہوم گارڈ بی کے بھوشن کمار اپادھیائے نے انجمن باشندگان بہار کی جانب سے ڈنکن روڈ پر واقع حیدری ہال میں منعقدہ دعوت افطار میں عوام کے جم غفیر سے کہیں ۔ انہوں نے حالیہ  اذان کے نام پر جو کشیدگی پیدا کی جا رہی ہے اس پر عوام سے اپیل کی کہ عوام بالکل مشتعل نہ ہوں ارو پولیس ایسے لوگوں سے سختی سے نمپٹے گی ۔ اس موقع پر اسلام جمخانہ کے صدر اور سابق رکن اسمبلی ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے کہا کہ ہمیں بیجا فضول خرچی سے بچنا چاہیئے اور جتنا زیادہ ممکن ہو سکے اتنا زیادہ غریبوں کی مدد کریں ۔ انہوں نے انجمن بہار کے کاموں کے ساتھ ساتھ انجمن بہار کے جنرل سکریٹری محمود حکیمی کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ ملت کے کسی بھی مسئلہ میں محمود حکیمی آگے آتے ہیں اور بیشتر موقع پر وہ ہمیں بھی اپنے ساتھ کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے افسران سے روبرو گفتگو کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ناگپاڑہ کے سینئر پولیس انسپکٹر رمیش کھڑے نے آج انجمن بہار کی جانب سے منعقدہ افطار میں شامل سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ سیاسی لوگ کچھ بھی بیان دیں آپ مشتعل نہ ہوں اور امن و بھائی چارا بنائے رکھیں اور شدت پسندی کرنے والوں کو قانون بخشے گا نہیں ۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریٹر اتل شاہ نے کہا کہ مجھے رمضان کے مہینہ میں افطار میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک ساتھ مل بیٹھ کر افطار کرنے میں بہت خوشی ہوتی ہے ۔ انجمن باشندگان بہار کی جانب سے منعقدہ روزہ افطار میں ناگپاڑہ کے پولیس انسپکٹر گھنشیام پاٹل ، کانگریس لیڈر عمر لکڑاوالا ، مولانا عبدالسلام خان قاسمی ، ماہر تعلیم سلیم الوارے ، فہیم خان نائر ، زبیر لکڑاوالا ، رضوان شیخ ، آصف کھتری کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ نظامت کے فرائض تاج قریشی نے انجام دیں وہیں محمودالحسن حکیمی نے آئے ہوئے سبھی مہمانان کی گلپوشی کی اور سبھی کا شکریہ اداکیا ۔



No comments:

Post a Comment