Friday, April 29, 2022

بیت المقدس کو ازادکرانا ہر مسلمان کی ذمہ داری۔رضااکیدمی

جمعۃ الوداع کو مسلمان یوم قدس منائیں اور بیت المقدس کی بازیابی کے لیے دعاءکریں۔ 
سید معین میاں
مسجد اقصیٰ کی بازیابی کیلیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔
الحاج محمد سعید نوری

ممبی ۲۸ اپریل مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی تھی اور مسلمانوں کی رہے گی۔ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ پوری دنیا کا مسلمان بیت المقدس کی بازیابی کے لیے کھڑا ہے۔أل انڈیاسنی جمیعت العلماء کےسربراہ حضرت سید معین میاں نے یوم القدس کے موقع پرقو م مسلم کو اپنے ایک بیان میں یہ پیغام دیا اور کہا کہ ظالم یہودیوں کے منصوبوں کو دنیا بھر کے مسلمان ناکام بنائیں۔یہودونصاری کے دام فریب میں نہ ائیں۔اللہ تعالی نے کھلے طور پرقران پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ یہود ونصاری مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے عربوں کو ان کے بہکاے میں نہ اکر اپنے بھائی مظلوم فلسطینیون کا ساتھ دیکر مسجد اقصیٰ کی ازادی کا ٹھوس اقدام کرنا چاہیے۔اس موقع پر رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان غور کریں کہ قبلہ اول کو ظالم اسرائیل کے چنگل سے کیسے ازاد کرایا جائے اور مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیا جائے نوری صاحب نے مزید کہا کہ وہ وقت اگیا ہے کہ ساری دنیا کے مسلمان اس سنگین مسئلے پر سرجوڑ بیٹھیں اور ظالم اسرائیل کو سبق سکھائیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان جمعۃ الودع کو یوم قدس کے طور پر مناتے ہیں اور مناتے رہیں گے۔مسجد اقصی کی بازیابی کے لیے دعائیں کرتے ہیں مگر اب ہر کام دعاء سے نہیں ہوگا مسلم ممالک کے سربراہان کو خاص کر عربوں کی تنظیم O. I. C کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہے  ظلم وتشدد زدہ فلسطینوں کی امداد پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے نوری صاحب نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا کہ اسرائیل ان پر ظلم ڈھاتا رہے اور ہم دیکھتے رہیں ایسا ہم ہونے نہیں دیں گے ہم اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور دنیا کی متعددامن پسندتنظیموں  سے رابطہ قائم کریں گے۔حالانکہ ظالم اسرائیل کے ظلم وتشدد کےخلاف سلامتی کونسل کو خود نوٹس لینے کیضرورت ہے یہودی ریاست رمضان کے بابرکت مہینے میں مظلوم فلسطینیوں پر مزید وحشیانہ حملے بڑھا دیتا ہے نہتے فلسطینی اپنے ہی وطن میں غاصب ظالم اسرائیل کے ظلم وستم کے شکار ہورہے ہیں کھلے عام  اسرائیل اقوام متحدہ کے قوانین کی دھجیاں اڑاکر عورتوں بچوں اور بوڑھوں پر ظلم ڈھارہا ہےمگر دنیا بھر کے حقوق انسانی کے نمایندے خاموش تماشایی بنے ہوے ہیں الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ ہم ایک بار پھر دنیا کے امن پسند حقوق انسانی کے محافظ تنظیموں سے اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ دہشت گرد یہودی ریاست اسرائیل کو لگام لگاۓ اور دنیا بھر کے مسلمان فلسطینیوں کی امداد اور قبلۀ اول کی بازیابی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔
محمد عباس رضوی
ترجمان رضااکیڈمی

No comments:

Post a Comment