Monday, November 7, 2022

*جلوس غوثیہ زیر اہتمام آ ل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی ساری تیاریاں مکمل**آج 3،بجے مدعونین قائدین و مشائخین وعلماء و ائمہ مساجد کی سرپرستی و قیادت میں مدنپورہ ممبئی سے برآمد ہوگا*

حسب دستور ماضیہ اہلسنت والجماعت کی ممتاز و معروف تنظیم آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء جس کے زیر اہتمام گیارہویں شریف کے موقع پر تاریخ ساز جلوس غوثیہ نکالا جاتا رہا ہے
امسال جلوس ھذا 68واں سالانہ جلوس ہے جس کی ساری تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں
 یادرہے تنظیم کے سربراہ و صدر آبروئے ملت پیر طریقت رہبر شریعت شمع شبستان اشرفیت معین المشائخ *حضرت علامہ سید شاہ معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی سجاد نشین دربار عالیہ مخدوم پاک کچھوچھہ شریف ہیں* جس سے ایک الگ ہی کیف و سرور کا ماحول ہے
آج نکلنے والے جلوس کے قائدین میں 
جہاں شہزادہ سلطان ا لواعظین حضرت علامہ *سید شاہ کوثر ربانی صاحب قبلہ* جبلپور کی جلوہ گری ہے 
وہیں خصوصی طور پر شہزادہ اعلیٰ حضرت نوردیدہ حجۃ الاسلام خلیفہ و نواسہ مفتی اعظم ہند *حضرت علامہ منان رضا خان منانی میاں* صاحب قبلہ بریلی شریف کی بھی تشریف آوری ہے 
جلوس غوثیہ ممبئی کو
قائد ملت محافظ ناموس رسالت خلیفہ تاج الشریعہ حضرت *الحاج محمد سعید نوری* صاحب قبلہ بانی رضا اکیڈمی ونائب صدر آ ل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء ممبئی کی شا ندار قیادت حاصل ہے،
مزید شہر و مضافات کے علماء وائمہ بھی شریک جلوس ہیں
دیگر حضرات علماء ربانیین واساتذہ مدارس اہلسنت کو ایک بار پھر محبتوں کے ساتھ دعوت دی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر جلوس پاک کی برکات و حسنات سے مستفیض و مستنیز ہوں 

*💐اپیل گزار💐*
جانشین محبوب ملت 
*مولانا مقصود علی خان نوری*
جنرل سکریٹری آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء وجملہ اراکین و ممبران 

*🌹مشتہر🌹*
*مولانا خلیل الرحمٰن نوری*
آفس انچارج آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء

No comments:

Post a Comment