Saturday, November 5, 2022

آل انڈیا سنی جمعیةالعلماء کے زیر اہتمام ممبئ میں نکلنے والے جلوس غوثیہ کے سلسلے میں میٹنگوں کادور جاریجلوس غوثیہ شان وشوکت کے ساتھ نکالا جائے گا حضرت معین میاں صاحب


جلوس کو تمام خرافات سے پاک کرنے کی ہماری کوششیں جاری رہینگی،الحاج محمد سعید نوری 

ملک بھر میں جلوس محمدیﷺکو تما م غیر شرعی خرافات سے پاک کرنے کی کوششوں میں کئ سالوں سے  مصروف خانوادہ اشرفیہ کے چشم وچراغ معین المشائخ حضرت علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ شریف و  الحاج محمدسعید نوری صاحب جنرل سکریٹری رضا اکیڈمی نے گیارہویں شریف میں نکلنے والے جلوس غوثیہ کو بھی شرعی تقاضوں کے ساتھ  نکالنے  کی گزارش کی ہے  بالخصوص  شہر  میں آل انڈیا سنی جمعیةالعلما ء کی جانب سے برآمد ہونے والے  تاریخی جلوس غوثیہ کو غیر شرعی حرکتوں سے نوجوانوں کو دوررکھنے کو کہا گیا ہے 
اس سلسلے میں آج سنی بڑی مسجد مدنپورہ ممبئ میں بعد نماز مغرب ایک اہم میٹنگ ذمہ دران حضرات کی طلب کی 
مذکورہ اہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی صاحب  صدر آل انڈیا سنی جمعیةالعلماء نے کہا کہ ہم سب کی مشتر کہ خوش نصیبی ہے کہ جلوس محمدیﷺ کے بعد جلوس غوثیہ میں شرکت کی سعادت حاصل ہورہی ہے جس سے  روح کو تازگی ملتی ہے 
آپ نے مزید فرمایا کہ بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی دراصل ان سے محبت کرنا ہے 
لیکن آج دیکھا جارہا ہے کہ عقیدت کے نام پر ان کی پاکیزہ بزم کو حرام کاموں کی وجہ سے داغدار کیا جارہا ہے 
جس کا واضح ثبوت پچھلے ماہ جلوس محمدی ﷺ میں متعدد مقامات پر دیکھنے میں آیا ہے 
حضرت معین میاں صاحب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد رسول ﷺکے موقع پر جس طرح سے علماء ومشائخ نے جگہ جگہ میٹنگوں کا انعقاد کرکے جلوس کو ادب واحترا م سے شرعی حدود میں رہکر نکالنے کی اپیل کی تھی اس کے برعکس کئ جگہوں سے   چار سے پانچ لاکھ روپئے میں بک ڈی جے وغیرہ کی خبریں موصول ہوئ ہیں جو سوائے جہالت اورحماقت کے کچھ نہیں کہا  جاسکتا کاش وہی رقم ضرورت مندوں کی مدد بھوکوں کو کھانا کھلانے اسکول وکالج میں غریب بچے بچیوں کی فیس بھرنے میں لگایا جاتا تو کتنا اچھا ہوتا  
آخر میں سجادہ نشین درگاہ کچھوچھہ شریف حضرت معین میاں صاحب نے کہا کہ بحیثیت صدر آل انڈیا سنی جمعیةالعلما ء  ممبئ سے نکلنے والے جلوس غوثیہ کو جہاں تمام خرافات سے پاک کرکے نکالا جائے گا وہیں اس موقع پر سابقہ روایات کے تحت امدادی کاموں کیلئے بھی اہل خیر حضرات کی توجہ دلائ جارہی ہے کہ وہ سرکار غوث پاک ؓ اللہ عنہ کے نام پر  زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب امدادی کاموں کو کرکے پیش کریں تاکہ شہنشاہ بغداد   شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ کی روح مبارک خوش ہو 

نشست ھذا کی قیادت کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ ممبئ میں جلوس غوثیہ کی تاریخ بہت پرانی ہے جوآل انڈیا سنی جمعیة العلماء کے زیر اہتمام نکالا جاتا رہا ہے 
جس کی قیادت  شروع سے ہی مشائخین کبار نے کی ہے 
الحمد اللہ آج بھی اس جلوس  کی شان وشوکت پورے ملک  میں قائم ہے 
 حضرت نوری صاحب نے مزید کہا کہ نومنتخت صدر  معین المشائخ حضرت معین میاں صاحب کی جواں سالہ قیادت وصدارت   میں تنظیم ماضی کی طرح پھر نئے جوش وجذبہ کے ساتھ میدان میں ہے ان شآء اللہ صدر محترم  کے پہلے سال کا جلوس غوثیہ اپنی تاریخ مرتب کرے گا اور کامیاب تر ثابت ہوگا 
نائب صد ر آل انڈیا سنی جمعیةالعلماء محترم محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ جمعیت کو آپ کے محبتوں کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں  مسلمانوں کے مسائل پر  موثر رول ادا کرسکے
دفتر انچارچ آل انڈیا سنی جمعیة العلماء مولانا خلیل الرحمن نوری نے کہا کہ جلوس غوثیہ کی تیاری شروع ہے دعوت نامہ وغیرہ جلد ہی علماء ومشائخ ودانشوران قوم وملت تک پہنچایا جائے گا 
مزید ہم سب کی کوشش ہیکہ جلوس کو منظم طریقے سے نکالا جائے
ڈی جے ساونڈ سے جولوگ میوزک بجاتے ہیں اور اچھل کود کرتے ہوئے    جلوس غوثیہ میں شامل ہوتے ہیں اس سے پرہیز کیا جائے گا
حضرت مولانا امان اللہ رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام میں ناچ گانا ڈی جے بجانا حرام ہے 
لہذا نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ جلوس میں  مہذب انداز میں شامل ہوں  آپ کی غلط حرکتوں کی وجہ سے اسلا م بدنام ہوتا ہے علماء ومشائخ پر لعن وطعن کیا جاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ نوجوان طبقہ  مسلم معاشرہ کو صالح معاشرہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں
 کشی نگر خانقاہ ایوبیہ کے سجادہ نشین  مولانا حافظ سبطین رضا ایوبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں خوشی ہیکہ آل انڈیا سنی جمعیةالعلماء کی باگ ڈور مضبوط ہاتھوں میں ہے آنے والے وقتوں میں معین المشائخ کی خاص توجہ سے مذکورہ تنظیم ہر محاذ پر مسلمانوں کی قیادت کرے گی 
آپ نے جلوس غوثیہ کے حوالے سے کہا کہ ممبئ سے نکلنا والا مذکورہ جلوس ملک میں پیار محبت کی علامت ہے جلوس غوثیہ کے اختتام پر علماء ومشائخ کی جانب سے  دیا جانے والا پیغام نا صرف اہل ممبئ کیلئے اہم ہوتا ہے بلکہ مسلمانان ہند  کیلئے بھی بہت معنی رکھتا ہے   
میٹنگ میں  الحاج محمد اہراہیم طائ صاحب نے بھی اظہار خیال پیش کیا 
وہیں عبد الزراق منیار نے جلوس محمدیﷺ میں نئ نسل کے خرافات پر شرمندگی کا احساس دلایااور جلوس غوثیہ کے تقدس کو پامال ہونے سے بچانے کی اپیل کی

میٹنگ میں 
راقم محمد عارف رضوی 
سکریٹری رضا اکیڈمی 
حافظ شکیل رضوی
قاری علاء الدین رضوی 
حافظ جنید رضا رشیدی
حسن رضا نوری 
رمضان خان 
ناظم خان رضوی 
دیگر جگہوں سے نوجوان کمیٹیوں کے ذمہ دران موجود تھے

No comments:

Post a Comment