Wednesday, August 24, 2022

رضااکیڈمی کا حکومت ہند سے گستاخ رسول MLA راجہ سنگھ کو سخت سزا دینے کا مطالبہ* *توہین رسالت مآب ﷺ ہم ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔الحاج محمد سعید نوری*


محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی نے گستاخ رسول ملعون راجہ سنگھ کو فورا گرفتار کرنے پرزور مطالبہ کیا تاکہ وطن عزیز کی گنگا جمنی تہذیب کو کوئی ٹھیس نہ پہونچے کیونکہ اس وقت ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو نفرت کے سوداگروں کی طرف سے سخت خطرہ لاحق ہے کچھ ناپاک ذہنیت کے افراد وطن عزیز میں نفرت پھیلانے میں  لگے ہوئے ہیں،دیش کی ایکتا واکھنڈتا کے تانے بانے کو برباد کررہےہیں نوری صاحب نے مزید کہا کہ جب سے مرکز میں بی جے پی حکومت آئی ہے تب سے یہ طوفان بدتمیزی رکنے کا نام نہیں لے رہاہے ویسے بھی سارے بھاجپائی آرایس ایس کے دھارے پر چلنے والی ذہنیت کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی طرف سے آئے دن توہین رسالت جیسی مذموم حرکتیں کی جاری ہیں۔ہم حکومت ہند سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی جو بھی حرکت کرے اس پر سخت کارروائی کی جائے نوری صاحب نے کہا کہ ہم مضبوط چٹان کی طرح اپنے مذہب و ملت اور ناموس رسالت کے خلاف اٹھنے والی آواز کو لیکر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے۔عاشقان رسول سے ہم گزارش کریں گے کہ گستاخان رسول کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں ان کے خلاف زیادہ سے زیادہ ایف آئی آر درج کروائیں
موصولہ ذرائع سے یہ بھی خبر ملی ہے کہ بد بخت راجہ سنگھ کو صوبائی حکومت نے گرفتار کیا لیکن اسے عدالت سے ضمانت بھی مل گئی جو ہمیں منظور نہیں ہم حکومت ھند سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دوکوڑی کے آدمی پر دیش دروہی کا دھارا لگا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔اگر ہماری مانگیں پوری نہیں کی گئیں تو ہم اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک اس پر دیش دروہی کا دھارا نہیں لگایا جاتا ہم پھر ایک بار مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اسے جلد سے جلد گرفتار کرے۔

No comments:

Post a Comment