Thursday, January 28, 2021

‎جماعت اسلامی خواتین یونٹ کی جانب سے (تاریکی سے روشنی کیطرف)دینی شعبہ واری کیمپ



جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر لیول کی جانب سے منائی جارہی مہم بعنوان "اندھیروں سے اجالے کی طرف" کے زیر تحت ملت نگر کی لیڈیز وینگ نے ایک سمینار منعقد کیا۔ جس میں وطنی بہنوں کو دعوت دی گئی۔
 پروگرام کا افتتاح تلاوت قرآن سے کیا گیا۔  ( شعبہ  دعوت کی معاون)  پروین سکندر نےنظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مہم کا مقصد بتلایا کہ اس مہم کے ذریعہ انسانیت کو  کفر کی تاریکی اور جہالت سے نکال کر ہدایت کے نور کی طرف لے جانا ہے۔ اس کے بعد چلڈرن سرکل کے بچوں نے ترانہ اور اسی عنوان پر اسکٹ پیش کر کے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ مظفر انصاری (امیر ملت نگر) نے مہم کے متعلق مفصل روشنی ڈالی اور اندھیرے اور اجالے کے انجام سے بھی آگہی دی

ا۔ پروگرام میں وطنی بہنوں کے علاوہ تین بڑی شخصیت نے بھی شرکت کی۔ بھارتی لیوکر (MLA)، ورشا ودیا ولاس (سوشل اکٹیویس سدھ بھاونا) اور شیلی فرنانڈس (مہیلا جاگروتی سیوا سنگھ) ان تینوں نے اپنے خیالات  پیشں کیا اور یقین دہانی کرائی کے ہمیں مل جل کر سماج سے برائیوں کو ختم کرکے اسے اجالے کی طرف لے جانا ہیں۔ اور اس کے لئے ہمیں خود اپنے اندر بدلاوء  لانے کی اشد ضرورت ہے
۔ صفیہ راشد خان (ناظمہ ملت نگر  ) نے جماعت کا تعارف اور خواتین کے کام اور  مہم کے پیغام کو بہت ہی بہترین انداز میں پیش کیا۔
 سیمینار کامیابی کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جہاں سامعین نے عنوان سے متعلق سوالات پوچھے جسے  محترم راشد خان صاحب(  رکن شوری ممبئی میٹرو ) بہت ہی تشفی بخش جواب دے کر انھیں مطئمن کیا۔ اور آخر میں مہمانوں کی ضیافت  ڈنر سے کی گئی اور قرآن، کتابچہ اور پھول سے الوادع کیا گیا۔ شرکاء کی مجموعی تعداد اسی تھی۔ جس میں 35 وطنی  شرکاء تھے

No comments:

Post a Comment