Thursday, September 9, 2021

*غیر ملکی ایجنسیاں بھارت میں مذہبی منافرت پھیلا سکتی ہیں:ایڈوکیٹ خالد بابو * ‏

*غیر ملکی ایجنسیاں بھارت میں مذہبی منافرت پھیلا سکتی ہیں:ایڈوکیٹ خالد بابو قریشی* 

 *بابو قریشی فاوْنڈیشن اور سہیوگ کلچرل سوسائٹی کا ملک گیر بھائی چارہ مووْمنٹ*

9 ستمبر 2021
ممبئی

حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ملک کے مختلف ریاستوں میں 'دیش پریم' عنوان سے کانفرنس منعقد ہوگی۔
بابو قریشی فاوْنڈیشن کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ خالد بابو قریشی اور سہیوگ کلچرل سوسائٹی کے صدر سینیئر صحافی ڈاکٹر سمیع بوبیرے نے یہاں اخبارات کو جاری اپنے مشترکہ بیان میں یہ بات کہی ۔ خالد بابو قریشی نے کہا کہ افغانستان پر طالبان کی حالیہ پیش قدمی اور حکومت سازی کے بعد غیر ملکی ایجنسیوں کے ذریعے بھارت میں مذہبی منافرت کے جھوٹے پروپگنڈہ کو پھیلانے کی ناپاک کوشش کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بابو قریشی فاوْنڈیشن اور سہیوگ کلچرل سوسائٹی کی مشترکہ کوششوں سے ملک کے عوام میں امن و محبت اور بھائی چارہ اور آپسی رشتوں کو مزید مستحکم بنانا  اور خاص کر ملک کے نوجوانوں میں جذبہْ حب الوطنی کو فروغ دینا ہمارا مقصد ہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ  ڈاکٹر سمیع بوبیرے سے ایک خصوصی میٹنگ کے دوران یہ طے پایا کہ نومبر مہینے میں اس موْومنٹ کی پہلی کانفرنس عروس البلاد ممبئی میں منعقد کی جائیگی ۔ جس میں بلا تفریق سبھی ذات دھرموں کے دانشوروں ،صحافیوں، مذہبی رہنماوّں اور  نوجوانوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائیگا۔    اور یکے بعد دیگر مہاراشٹرا اور  ملک کے گوشہّ گوشہّ میں اسی طرز پر پروگرام مرتب ہونگے ۔ آخر میں خالد بابو قریشی نے کہا کہ نومبر مہینے میں ریاستی حکومت کی کورونا گائیڈلائن کے مطابق ممبئی کانفرنس کے طے مقام اور تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔

No comments:

Post a Comment