Wednesday, November 3, 2021

وشوہند پریشد پر حکومت ہند فورا پابندی عائد کرے۔الحاج سعید نوری* *تری پورہ گورنمنٹ کو فورا برخاست کیا جائے۔سید معین میاں

ممبئی۔3/نومبر رضا اکیڈمی کے مرکزی دفتر میں تری پورہ میں حالیہ فرقہ وارانہ فساد کے تناظرمیں علمائے اہلسنت والجماعت کی ایک خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں علمائے کرام نے اپنے اپنے خیالات وتفکرات کا بھرپور اظہار کیا اس موقع پر رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب نے سب سے پہلے میٹنگ میں اپنی تین تجویز کو پیش کیا۔1/تری پورہ میں صدر راج نافذ کیا جائے۔2/وشوہند پریشد پر پابندی عائد کی جائے۔3/وشوہند پریشد کی ریلی میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے خلاف 12/نومبر کو ممبئی بند کی تجویز پیش کی جس موجود علمائے اہلسنت والجماعت نے اپنی تائید و حمایت کا اعلان کیا۔نوری صاحب نےاپنے خصوصی بیان میں کہا کہ آج بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وتشدد یا برا سلوک کوئی نئی اور غیر معمولی بات نہیں ہر دور میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں ہندوتوا کے فلسفے پر کام ہورہا ہے جس۔ میں مسلمانوں کے مسائل بڑھتے جارہےملک کے اکثر علاقوں میں مآب لنچنگ کے واقعات روز بروز اضافی صورت اختیار کئے ہوئے ہیں اور مسلمانوں کی نقل وحرکت محدود ہوچکی ہے چونکہ بھارت میں ایک متعصب حکومت کا قیام دوہزار چودہ عیسوی میں ہوچکا ہے یہ ایک ایسی حکومت ہے جس میں فرقہ پرستوں کے حوصلے زیادہ بلند ہوگئے ہیں۔آئے دن جنونی فرقہ پرستوں اور نفرت کی دنیا بسانے والی تنظیموں کے سوداگروں نے اپنی بذدلانہ حد پار کردی اور اپنی گھٹیا حرکتوں کو استعمال کرنے کیلئے ایک ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں پر مسلمان نہ کے برابر ہیں۔ان ظالموں نے تری پورہ کے مسلمانوں کو اپنی ہوس کا شکار بنایا اور ان کی بہو بیٹیوں،ماؤں اور بہنوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جس کو سننے کے بعد ہر امن پسند شہریوں کا دل ودماغ کانپ جائے گا،دکھ تو اس بات پر کچھ زیادہ ہی ہورہا ہے کہ ہندو کٹر پنتھی تنظیم وشو ہندو پریشد نے جب اپنی منحوس ریلی نکالی تو اس میں اس کے کارکنان کیساتھ قانون کے رکھوالے پولیس کے کچھ ادھیکاری مسلمانوں کو گالیاں دیں اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرکے اپنی بزدلانہ فعل کا اظہار کیا جس سے ہمارے دل مضطرب ہیں اور یہ سوچنے پر ہم مجبور ہیں کہ ہمیں اس دنیا میں رہنے کا کوئی حق نہیں رہ گیا ہے ابھی تک تو ہمارے گھر دوکان ہماری عزت اور ہماری عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن اب تو ان شرپسندوں نے حد پار کردی ہے اور ہمارے نبی جو آخری نبی ہیں جن کے بعد اب اس دنیا میں کوئی نبی نہیں آنے والا اس نبئی ھاشمی کی شان میں ان ظالموں نے جو گستاخی کی ہے وہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہی نہیں ناقابل جرم ہے۔مولانا سید اطہر علی نے کہا کہ یہ سب بی جے پی کیطرف سے ایک سوچے سمجھی سازش ہے جو وہ وشوہند پریشد کے ذریعے کروارہی ہے آنے والے سال میں یوپی میں ودھان سبھا کا الیکشن ہونے والا ہے اسے ہتھیانے کی تری پورہ میں مسلم کش فساد اس کی عکاسی کررہا ہے۔رضااکیڈمی کے ترجمان مولانا عباس رضوی نے کہا کہ انتہا پسند وشو ہندو پریشد نامی تنظیم سے بی جے پی حکومت گھبرارہی ہے میرا تو کہنا ہے کہ ہندوستان کے صدر جمہوریہ اس پر فورا پابندی عائد کریں اور ان لوگوں پر سخت ایکشن لینے کا آدیش جاری کریں جو لوگ اس فرقہ وارانہ فساد کے ذمہ دار ہیں جیسا کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے سے یہ خبر موصول ہورہی ہے کہ تری پورہ میں سولہ مساجد کیساتھ مسلمانوں کے مکانات اور دوکانوں کو وشوہند پریشد کے گنڈوں نے نذر آتش کردیا جو نہایت افسوسناک واقعہ ہے اس سے بھارت کا امن پسند شہری دکھی ہے۔مولاناظفرالدین رضوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج رضااکیڈمی نے تری پورہ کے تعلق سے علمائے اہلسنت کی جو میٹنگ بلائی وہ لائق ستائش ہے اس کیلئے ہم الحاج محمد سعید نوری صاحب کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعاء کرتے ہیں کہ مولایے کریم اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے انہیں عمر خضری عطاء فرمائے مسلمانوں کے مسائل کو لیکر الحاج محمد سعید نوری ہمیشہ میدان میں کھڑے نظر آتے ہیں۔اس میٹنگ میں مولانا ولی اللہ شریفی مولانا محمود عالم رشیدی مولانا عین الحق مولانا علی حسن خان رضوی مولانا معراج احمد رضوی مولانا اسرار احمد قادری مولانا ظہیرالحق شریفی صحافت کے مدیر جناب ہارون افروز اردو ٹائمز کے بزرگ صحافی جناب فاروق انصاری ‌جناب عبدالرزاق منیہار حاجی عمران دادانی برکت احمد کے علاوہ اور بھی لوگ موجود تھے

No comments:

Post a Comment